ELECTION SCHEDULE 2024-26
FINAL VOTER LIST FOR THE ELECTION 2024-26 “Associate Class”
FINAL VOTER LIST For the Election 2024-26 “Corporate Class”

Gallery


تقریب حلف برداری نو منتخب صدر ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ ، ایگزیکٹو ممبران جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری۔

ملک خاور شہزاد صدر، مظہر اکرام سینئر نائب صدر اور حافظ غلام مصطفیٰ نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔

چوہدری شہباز احمد تاج مارکی کی طرف سے صدر ملک خاور شہزاد اور سینئر نائب صدر مظہر اکرام کے اعزاز میں ایگزیکٹو ممبران اور سینئر ممبران جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو عشائیہ دیا گیا۔

راجہ انور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنجاب نےصدرملک خاور شہزاداور سینئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر اکرام کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کی ۔اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر چوہدری شکیل احمد ،سابق سینئر نائب صدر راجہ طعلت محمود اورسابق سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان بھی موجود تھے۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد ,سینئر نائب صدر مظہر اکرام ،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنچاب راجہ محمد انور، چیئرمین یو وی جی گروپ و سابق ممبر ایف پی سی سی آئی،سابق ایگزیکٹو ممبر جے سی سی آئی جناب راجہ سجاد اختر کی قیادت میں جے سی سی آئی کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے پرتپاک استقبال کیا، جہلم چیمبر کے وفد میں سابق صدر جے سی سی آئی ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدرچوہدری شکیل احمد، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ،ایگز یکٹو ممبر جے سی سی آئی اسحاق ڈار،ممبر ایف پی سی سی آئی چوہدری یونس گوندل، سابق ایگزیکٹو ممبر راجہ طلعت محمود اور سابق ایگز یکٹو ممبرچوہدری سہیل عزیز شامل تھے

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سمیڈا کے تعاون سے کسٹمرانگیجمنٹ اور ریٹنشن کے موضوع پر سیمینارمنعقد کروایا، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد کی ہدایات پر سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے تمام انتطامات مکمل کروائے۔

تفصیلات کے مطابق کاروبارکو وسعت دینے اور اس میں ترقی دینے کے لیے بزنس کمیونٹی کو جدید دور کے مطابق اصلاحات کے حوالے سے سمیڈا کے تعاون سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے کانفرنس ہال میں 18اکتوبر2022کو(Customer Engagement and Retention for Business Growth)کاروبار کی ترقی کے لیے کسٹمر کی توجہ برقرار رکھنے کے لیے ایک انتہائی اہم سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی کے عہدیدران و اراکین اور جنرل ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سیمینار کے ٹرینر شہزاد اختر تھے جب کہ سمیڈا کے ریجنل ہیڈ چوہدری رخسار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ٹرینر شہزاد اختر نے انتہائی آسان اور پیشہ وارانہ انداز میں شرکا ء کو بزنس کو ترقی دینے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار سے متعلقہ گاہک کو متوجہ کرنے پر تفصیلی بریفینگ دی آخر میں سیمینار کے شرکا کو سرٹیفیکٹ بھی دئیے گے جو کہ نو منتخب صدر ملک خاور شہزاد اور سمیڈا کے ریجنل ہیڈ چوہدری رخسار احمد نے دیئے۔سیمینار کے شرکاء میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفی،چیئرمین یو وی جی گروپ راجہ سجاد اختر، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر شکیل احمد، سابق صدر عرفان لطیف قریشی، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، ایگزیکٹوممبران اسحاق ڈار، رانا ساجد حمید، زاہد عمران چوہان،میاں ادریس کیانی، شیخ اسلام الدین،شبیر احمد،تیمور علی مخدوم،سابق ایگزیکٹو ممبر نوید طالب، سابق ایگزیکٹو ممبر نعیم اقبال چشتی، چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی اویس انور، ممبر بلال کوثر بھٹہ، محمد اسمائیل، محمد خلیل،عاصم کیانی،صائمہ سحر و دیگر شامل تھے

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کادوسرا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک خاور شہزاد منعقد ہوا، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کاروائی کے فرائض سر انجام دیے

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کاروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کا شرف نائب صدر حافظ غلام مصطفی کو حاصل ہواسیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے پچھلی میٹنگ کی کاروائی کی ہاؤس سے منظوری حاصل کی،اکاؤنٹنٹ اسامہ راشد ڈارنے اکتوبرکی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیااور مالی رپورٹ کی منظوری دی، اس کے بعدصدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ملک خاور شہزاد نے ہاؤس کو سال 2022-23کے لیے قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا جس کی ہاؤس نے منظوری دی، سابق نائب صدر ڈاکٹرظہیر احمد کے سسر اور ممبر ایف پی سی سی آئی محمد یونس گوندل کے نواسے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں،سینئر نائب صدر مظہر اکرام،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور،سابق صدرعمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹوممبرشیخ اسلام الدین،ایگزیکٹوممبراسحاق ڈار،ایگزیکٹو ممبر امیر عرفان،ایگزیکٹو ممبر راناساجد حمید،ایگزیکٹوممبر زاہد عمران چوہان، ایگزیکٹوممبر راجہ محمد اعجاز،ایگزیکٹوممبر شبیر احمد،ایگزیکٹوممبر چوہدری آفتاب احمد ساہی،ایگزیکٹوممبر وقاص محمود،ایگزیکٹوممبر غلام رسول،ایگزیکٹو ممبر مصدق الیاس کیانی، ایگزیکٹوممبر شاہد علی رانا،ایگزیکٹوممبر زین العابدین،ایگزیکٹوممبر میاں محمد ادریس کیانی،ایگزیکٹوممبر تیمور علی مخدوم، اور زاہد حسین نے شرکت کی، میٹنگ کے اختتام پر حاجی زاہد حسین کے جانب سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنجاب راجہ محمدانور، چیئرمین یو وی جی گروپ راجہ سجاد اختر، سابق صدر شکیل احمد، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، سابق سینئر نائب صدر اظہر اقبا ل ڈار، سابق ایگزیکٹو ممبر شمشاد حسین ڈار، سابق ایگزیکٹو ممبر حافظ مقصو د شفیق، ممبر خاور ڈار، ممبر محمد اسمائیل اور دیگر شامل تھے.

سینئرنائب صد ر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر اکرام اور پاکستان ویسٹرن کینیڈاٹریڈ ایسوسی ایشن کی صدر بشرٰی رحمن نے معاہدہ پر دستخط کئے،

جہلم ملکی برآمدات کے فرو غ اور کاروباری سر گرمیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اہم پیش رفت،

دونوں ادار ئے پاکستان اورکینیڈا کے درمیان کاروباری سرگرمیوں فروغ دیں گے

تفصیلات کے مطابق جون2023 میں وینکورکینیڈا میں ہونے والی ایکسپومیں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے پلٹ فارم سے تجارتی ایکسپو میں اپنے سٹالز لگائیں گے پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی صدر بشٰر ی رحمن اورسیکرٹری جنرل ملک سہیل بھر پور معاونت کریں گے

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد سینئر نائب صدر مظہر اکرام کی قیادت میں اسلام آباد گیا وفد میں نائب صدر حافظ غلام مصطفی، چیئرمین یو وی جی راجہ سجاد اختر، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ایگزیکٹوممبر اسحاق ڈار شامل تھے، پاکستان کی کاروباری معاملات پر پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسو سی ایشن کی صدر بشرٰی رحمن سے تفصیلی بات چیت ہوئی جہلم چیمبر اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مابین ایک معاہدہ ہوا جس میں تجارت، سرمایہ کاری، سفارتکاری کے علاوہ انسانی حقوق کے کے مسائل، خواتین کے حقوق، نوجوانوں کو کاروباری ترقی کی مہارت پر توجہ دینا ہے معاہدہ کے مطابق دونوں ادارے، زرعی شعبے، سیاحت، ٹیلی کام، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، توانائی، کپیٹل مارکیٹ، کلچر، امیگریشن اور دیگر اہم شعبوں میں پاکستان اورکینیڈاکے درمیان تعاون کوفروغ ملے گا جہلم چیمبر کے سینئرنائب صدر مظہر اکرام نے کہا کہ ہم اپنی تاجر برادری کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جہلم کے تاجر بیرونی منڈیوں تک رسائی حاصل کر یں اور اپنے کاروبار کو فرو غ دیں یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کینیڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے بشٰر ی رحمن نے کہا کہ مضبوط معیشت کسی بھی ملک کے لیے اہم کردار کرتی ہے

ممبر بورڈ آف گورنر پی سی بی راجہ ضیاء اشرف، تحصیل سپورٹس آفیسرطارق گجر اور راجہ واصف عباس آف دوبئی کی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری آمد

سینئرنائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری مظہر اکرام، اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی و ایگزیکٹوممبر ملک غلام رسول کو مبارک باد اور پھولوں کا گل دستہ پیش کیا، چیئرمین سپورٹس کمیٹی ملک غلام رسول نے کہا کہ بہت جلد جہلم چیمبر کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی جس کے لیے اگلے ہفتہ سے ٹرائل شروع ہو جائیں گے جہلم چیمبر کے جو ممبران کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیتے ہیں اُن سے ٹرائل لیے جائیں گے، راجہ ضیاء اشرف ممبر بورڈ آف گورنر پی سی بی نے سپورٹس کمیٹی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، راجہ واصف عباس آف دوبئی نے کہا کہ جہلم چیمبر کا دفتر اور چیمبر کے پراجیکٹس دیکھ کر کافی خوشی ہوئی مجھے امید ہے کے چیمبر اس سال کافی ترقی کرے گا کیونکہ چیمبر کو باصلاحیت ٹیم ملی ہے، سینئر نائب صدر مظہر اکرام نے ممبر بورڈ آف گورنر پی سی بی راجہ ضیاء اشرف، تحصیل سپورٹس آفیسرطارق گجر اور راجہ واصف عباس آف دوبئی کا جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آفس آنے پر شکریہ ادا کیا۔

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس

ایس ایم منیر کی روح کو ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں لیبر ہیومین ریسو س ڈپمارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے جاب سینٹر کا افتتاح ہو ا، اسٹنٹ کمشنر جہلم عامر بٹ نے پنجاب جاب سینٹر بوتھ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا ان کے ساتھ صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد بھی تھے جب کہ شمس السلام سینئر پروگرام مینجر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، تنویر احمد اسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ، ڈی او انڈسٹریز بھی موجود تھے اس سلسلے میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی مصروفیت کی وجہ سے اسٹنٹ کمشنر عامر بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب اسٹنٹ کمشنر عامر بٹ جے سی سی آئی آفس پہنچے تو صدر ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفی اور سابق صدر عمر مشتاق برگٹ نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو ا ملک خاور شہزاد نے تمام تقریب کے شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سہراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نا صرف کاروباری طبقہ بالخصوص صنعت کاروں کو تجربہ کار لیبر تک رسائی ممکن ہو گی بلکہ بے روزگاری میں بھی کمی ہو گی جب کہ ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس کے بالمقابل پارک کے ساتھ مل کر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے ہٹوایا جائے اور واکنگ ٹریک کے لیے منظوری دی جائے جس پر اے سی عامر بٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،جب کہ شمس السلام سینئر پروگرام مینجر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے پنجاب جاب سینٹر بوتھ کے حوالے سے تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جے سی سی آئی میں پنجاب بھر میں سب سے پہلے مشین نصب کی گئی ہے پروگرام کے شرکاء میں ایگزیکٹو ممبر ان زاہد چوہان، نوید اعظم، خبیب نوید، تیمور مخدوم، آفتاب احمد ساہی، غلام رسول، زین العابدین، رانا شاہد علی،سابق صدر عرفان لطیف قریشی، چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار،اور الیاس صادق وٹو شامل تھے۔

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔میجر محمد اکرم شہید کی برسی کے موقع پر میجر اکرم شہید پارک میں نشاں حیدر کی یاد گار پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی اس موقع پر سینئر نائب صدر مظہر اکرام نائب صدر حافظ غلام مصطفی سابق صدر عمر مشتاق برگٹ نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کی